Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر میں پروفیشن ٹیسٹ پروگرام سے متعلق معاہدہ

روزگار کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور مصر نے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی اور مصری وزیر محنت حسن شحاتہ کی موجودگی میں پیر کو قاہرہ میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملکوں کے وزرا نے روزگار کے شعبے میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں سعودی وژن 2030 کے تناظر میں لیبر مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی اہم  کامیابیاں زیر بحث آئیں۔
سعودی عرب اور مصر نے ہنرمندوں میں مہارتوں کے فروغ، مسابقت کا معیار بلند کرنے اور مارکیٹ کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منصوبوں اور اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔ 

شیئر: