Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کے اعزاز میں نگراں وزیر داخلہ کا عشائیہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

عشائیے میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: وزارت داخلہ
پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کے اعزاز میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے عشائیہ دیا۔
منگل کی رات عشائیے ہونے پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر فلسطین کی موجودہ صورت حال بھی زیرِ بحث آئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔
عشائیے میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے بھی شرکت کی۔

شیئر: