Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کی ناکامی پر او آئی سی کو مایوسی

قرار داد کی حمایت کرنے والے ممالک کے موقف کو سراہا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی فیصلہ کن قرارداد کے حق میں ووٹ دینے میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا’ یہ ناکامی بین الاقوامی امن وامان اور سلامتی کو برقرار رکھنے، شہریوں کے تحفظ اور مسلسل اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بگڑتی ہوئی انسانی تباہی کو ختم کرنے میں اس کے کرادر پر منفی طور پر عکاسی کرتی ہے‘۔
سیکریٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ’ سلامتی کونسل کی جانب سے اس نازک مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی اسرائیلی قبضے کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھنے اور مزید۔ بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے‘۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں قرار داد کے مسودے کی حمایت کرنے والے ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے فوری جنگ بندی کے حصول، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر: