Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ، خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے کی انکوائری ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

ایف آئی اے نے یکم دسمبر کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
مشہور فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
خدیجہ شاہ نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
خدیجہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ’عدالت منی لانڈرنگ کی انکوائری غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔‘
درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے یکم دسمبر کو خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں جس کے لیے متعلقہ بینکوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔
ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ سے جیل میں ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنا تھی۔
خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں نو مئی کے واقعات کے دو ہفتے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔ وہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔

شیئر: