Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد... اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز ،حسین نواز،بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے بچے اور دامادپیش نہیں ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کے بچے والدہ کی علالت کے باعث لندن میں ہیں۔عدالت نے 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر د ئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان ضمانت کے لئے 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔ 

 

شیئر: