Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتدال اور ٹیلی گرام نے 16 ملین انتہا پسند مواد کو ہٹا دیا

اس میں پی ڈی ایف، وڈیو کلپس اور آڈیو ریکارڈنگ شامل ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ اعتدال)
انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم عالمی مرکز نے میسیجنگ سروس ٹیلی گرام کے تعاون سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں انتہاپسندی پر مبنی مواد کا خاتمہ کیا ہے جس کی تعدد 16 ملین سے زیادہ تھی۔
عرب نیوز کے مطابق اس کے علاوہ 1408 چینل جنھیں انتہا پسند گروپوں نے استعمال کیا تھا، ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بند کر دیے گئے جن کے تحت انتہا پسند پروپیگینڈے کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
یہ مرکز جسے ’اعتدال‘ کا نام دیا گیا ہے، ریاض میں واقع ہے اور ٹیلی گرام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
یہ مرکز عربی زبان میں موجود آن لائن مواد کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندانہ انتہا پسندی کو نہ صرف روکا جاسکے بلکہ اس کا توڑ بھی کیا جائے۔
آن لائن موجود جس مواد کو ہٹایا گیا ہے، اس میں پی ڈی ایف، وڈیو کلپس اور آڈیو ریکارڈنگ شامل ہیں۔
فروری 2022 میں عالمی مرکز اور میسیجنگ سروس ٹیلی گرام کے درمیان انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کا آغاز ہوا تھا۔ تب سے اب تک 16 ہزار 201 چینلز کو اس سال مارچ کے آخر تک بند کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ 177 ملین کی تعداد میں انتہا پسند مواد کو بھی مختلف پلیٹ فارمز سے ہٹایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی مرکز اور ٹیلی گرام کے درمیان شراکت داری ایک مضبوط عہد کا اظہار ہے تاکہ انتہا پسندانہ بیانیے کا مقابلہ کیا جا سکے اور صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول مل سکے۔

 

شیئر: