Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی کاروں کی قیمتیں گرنے لگیں

جدہ ۔۔۔ گاڑیوںکے شورومز مالکا ن کی جانب سے نئی کاروں کی پیشکشیں صارفین کو اپنی طرف مائل کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ نئی گاڑیوں کے نرخ پے درپے گھٹ رہے ہیں اور پرانی گاڑیوں کی طلب نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے۔جدہ ایوان تجارت میں گاڑیوں کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مخلد المطیری نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے شروع ہی سے گاڑیوں کی قیمتیں توجہ طلب حد تک گرنے لگی تھیں۔ بعض مالکان 13فیصد سرمایہ گنوا چکے ہیں۔ ایک شوروم کی گاڑیوں کی قیمت 70لاکھ ریال تک تھی۔ اب اس کی مارکیٹ ویلیو 60لاکھ ریال بھی نہیں رہی۔ اس کا مطلب یہ کہ اسے 10لاکھ ریال کا نقصان ہوچکا ہے۔ المطیری نے بتایا کہ شورومز کے مالکا ن نئی گاڑیوں کے حوالے سے جو پیشکشیں کررہے ہیں ان کی وجہ سے پرانی گاڑیوںکی طلب بہت زیادہ گھٹ گئی ہے۔ پرانی گاڑیاں فروخت کرنے والے شورومز مالکان کا کہنا ہے کہ تازہ صورتحال سے ایسا لگتا ہے کہ ہماری گاڑیاں فروخت ہی نہیں ہونگی۔

شیئر: