Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے پر آمادہ

 ڈھاکا…  میانمار نے  بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی واپسی  پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔  واضح رہے کہ نصف ملین سے زائد روہنگیا باشندے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔  ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین بات چیت کے بعد بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے بتایا کہ بات چیت نتیجہ خیز رہی۔  مذاکرات میں میانمار کی نمائندگی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کے ایک نمائندے نے کی۔  دونوں ممالک نے  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل د ینے پر اتفاق کیا ہے، جو لاکھوں روہنگیا  پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کیلئے  تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔  انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔  بنگلہ دیش نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا۔ پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے کوئی ٹائم فریم طے نہیں پایا تاہم بنگلہ دیشی حکام بات چیت کے لئے جلد میانمار کا دورہ کریں گے۔

شیئر: