Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ کے صدر طیب اردوغان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سعودی عرب کے سرکاری دورے پر منگل کو دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران رجب طیب اردوغان سعودی عرب کے ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔
اس موقعے پر ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر تجارت ماجد القصبی اور دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے۔
 

شیئر: