Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منصوبہ بندی سے ہوا،ایمنسٹی

لندن .... ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے بے دخلی نے بہت بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس کے تحت لاکھوں مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ہزاروں اب بھی پناہ کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں پر اس ظلم کےخلاف اقوام متحدہ نے میانمار سے فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کا نسلی صفایا کیا جارہا ہے۔ایمنسٹی نے رپورٹ میں اقوام متحدہ کے اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی فوج نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کا قتل عا م کیا تاکہ ان کو ملک بدر کیا جاسکے ۔ایمنسٹی نے سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں سے انٹرویو کے بعد تیار کردہ رپورٹ میں کہا کہ میانمار کی فوج نے کئی گاﺅں کو گھیرے میں لے کر سیکڑوں مسلمانوں کو قتل کیا اور بھاگتے ہوئے لوگوں پر گولیاں برسائیں پھر مکانوں کو جلادیا ۔

شیئر: