Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رو ہنگیاپناہ گزینوں کی تعداد9 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

 نیویارک .... میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیاپناہ گزینوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں میں 60 فیصد بچے ہیں۔ ان میں بہت سے ایسے ہیں جو اپنے خاندان سے بچھڑ چکے ہیں یا اکیلے ہی بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔بچوں کی اکثریت خوراک کی قلت کا شکار ہے جن کی جان بچانے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بچے اور خواتین میانمار میں ہونے والے مظالم کے باعث شدید خوف اور ذہنی دباﺅ کا شکار بھی ہیں۔ پناہ گزینوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اسکے لئے کم از کم 2 لاکھ عارضی رہائش کی ضرورت ہوگی، اب تک صرف 40 ہزار شیلٹرز تیار کئے جاسکے ہیں۔

شیئر: