Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”گلیکسی نوٹ7“میں خرابی،سیم سنگ بذریعہ ریمورٹ سیٹ ناکارہ بنائے گا

 سیم سنگ گلیکسی نوٹ7میں خرابی کے بعد ریموٹ کے ذریعے ناکارہ بنانے کا فیصل کرلیاگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم سنگ کو35ایسے واقعات کی اطلاع ملی جس میں نوٹ پیڈکی بیٹری پھٹ گئی۔کمپنی نے اب 30ستمبر تک تمام سیم سنگ گلیکسی نوٹ7واپس کرنے کی ہدایت کی تاہم ساتھ ہی کہا ہے کہ جو 30ستمبر تک واپس نہیںکرینگے انہیں ریموٹ کے ذریعے ناکارہ بنادیاجائےگا۔واضح رہے کہ یہ اعلان ابھی صرف فرانس کی حد تک ہے۔فرانس میں سیم سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کو مفت میں بذریعہ پارسل نئے سیم سنگ گلیکسی نوٹ7بھیج رہے ہیں جبکہ برطانیہ میں پیشکش کی گئی ہے کہ صارفین مذکورہ سیٹ واپس کرکے نیا لے لیں۔ 
 

شیئر: