Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسماندہ طبقات کو50 فیصد ریزرویشن دیا جائے ، نتیش کمار

پٹنہ۔۔۔  ریاست بہار کے وزیراعلیٰ  نتیش کمار نے کہا ہے کہ  پرائیویٹ سیکٹر میں بھی  ریزرویشن کی جائے۔  پیر کو  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اس نجی شعبے میں پسماندہ طبقات کو 50 فیصد ریزرویشن دی جانی چاہئے کیونکہ اس شعبے میں بھی  ریزرویشن بہت ضروری ہے۔  انہوں نے  یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر  قومی سطح پر بحث بھی  ہونی چاہئے۔  ریاست کے مہاگٹھ بندھن سے علیحدہ ہوکر  بی جے پی کی حمایت سے  بہار میں حکومت چلانے والے وزیراعلیٰ نتیش نے کہا کہ  پرائیویٹ سیکٹر  کو  اس وقت تک  منظم بھی نہ کیا جائے جب تک  ملازمت  کے معاملے پر ریزرویشن دینے کا معاملہ  طے نہ ہوجائے  اور یہ  یقین دہانی  بھی کرائی جانی چاہئے۔  حالانکہ نجی شعبے میں  ریزرویشن کے معاملے پر مرکزی حکومت  پہلے ہی اپنا  موقف ظاہر کرچکی ہے۔  حکومت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں  بھی  ریزرویشن  کا  بندوبست ہوناچاہئے  ایسی کوئی اسکیم  حکومت کے زیر غور نہیں۔    واضح رہے کہ  گزشتہ سال  نیشنل کمیشن فار بیک ورڈ  کلاس نے حکومت سے ایک ایسا قانون بنانے کی سفارش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پسماندہ طبقے کیلئے  پرائیویٹ سیکٹر میں بھی    ریزرویشن کا بندوبست لاگو کیا جائے۔  اس وقت   غذاء و  صارفین معاملوں کے مرکزی  وزیر رام ولاس پاسوان نے تجویز دی تھی کہ  نجی شعبہ  شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائبز اور پسماندہ  طبقات  کے لوگوں  کیلئے  اپنے یہاں  نوکریاں   فراہم کرے۔  نتیش کمار نے  اس موقع پر  یہ بھی کہا  کہ  جی ایس ٹی سے  پیدا ہونے والے   غلط معالات پر لوگوں کو  توجہ نہیں دینی چاہئے کیونکہ جی ایس ٹی ایک  بہترین  بندوبست ہے  جس کی  مخالفت سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔   ادھر  جنتادل یو کے  سینیئر لیڈر  ادے  نرائن  چودھری نے  نتیش کمار  کے اس بیان پر  عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ  دلت معاملے سے لوگوں کا دھیان  ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور  وہ ایسا بی جے پی  کے  ا یماء  پر کرتے ہیں  جبکہ بی جے پی  ان کے ساتھ  بدسلوکی کرتی رہے گی۔  ایک سال پہلے  حکومت بہار نے  دلتوں کو ملنے   والے وظائف بند کردیئے تھے اور ان کی جگہ  طلبہ کو قرض دینے کی اسکیم شروع کی تھی جو قطعی ناانصافی ہے جس پر نتیش کمار کو  بی جے پی  کا  مخالفانہ  موقف  فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ 
 

شیئر: