Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے بحرالاحمر میں حوثیوں کی تخریبی کارروائی ناکام بنادی

ریاض .... عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سمندر میں کی جانے والی بڑی تخریبی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔عکاظ اخبار نے عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحر الاحمر میں سمندری گزر گاہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تباہی کرنے کا منصوبہ مرتب کیا گیا تھا جسے قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا ۔ بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحر الاحمر میں بین الاقوامی سمندری گزر گاہوں پر جہاں سے تجارتی جہاز گزرتے ہیں میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس کے لئے تیز رفتار خود کش کشتیاں تیار کی گئی تھی جنہیں جہازوں سے ٹکرانا تھا ۔ حوثیوں کے منصوبے کے مطابق زیر آب بارودی سرنگیں بھی نصب کرنا تھیں ۔ اتحادی افواج کی جانب سے حوثیوں کی ان کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے سمندری گزر گاہوں کو دیگر جہازوں کے لئے محفوظ بنا دیا گیا ۔ 

شیئر: