Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی شہری سے منشیات برآمد

 افلاج.... ہائی وے پولیس نے منشیات برآمد ہونے پر خلیجی شہری کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق الافلاج کمشنری میں معمول کی چیکنگ کے دوران ہائی وے پولیس نے خلیجی نمبر پلیٹ کی گاڑی کو روکا جسے خلیجی ریاست کا ایک شہری چلا رہا تھا ۔ پولیس کو دیکھ کر ڈرائیور گھبرا گیا جس پر اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی لی جس میں سے نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں۔ ملز م کو گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات رکھنے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ۔

شیئر: