Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن:سعودی سرجنوں نے آنکھوں کے 48کامیاب آپریشن کئے

ریاض.... مکہ مکرمہ جنرل اسپتال کے شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے یمن کے شہر عدن میں گزشتہ 6 دنوں میں 48 کامیاب آپریشن کئے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن میں قائم شاہ سلمان بن عبدالعزیز سینٹر برائے امداد اور فلاحی کے زیر انتظام عارضی اسپتال میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم امراض چشم میں مبتلا یمنی مریضوں کا علاج کر رہی ہے ۔عدن میں قائم سعودی طبی مرکز کے ریجنل ڈائریکٹر صالح الذیبانی نے بتایا کہ گزشتہ 6 دنوں میں 48 مریضوں کی آنکھوں کے بڑے آپریشن کامیابی سے کئے گئے جبکہ 69 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ عدن میں مکہ اسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر حسام کا کہنا تھا کہ طبی مرکز بغیر کسی تخصیص کے مریضوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ ہمارے پیش نظر انسانیت کی فلاح و بہبود ہے ۔ 

شیئر: