Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات میں آن لائن فری وڈیو اور آڈیو کال ایپلی کیشن بند

دبئی.... متحدہ عرب امارات میں آن لائن فری ویڈیو اور آڈیو کال کی ایپلی کیشن اسکائپ پر پابندی عائد کردی گئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق یواے ای حکومت نے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی مفت ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت ختم کردی۔ مواصلاتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکائپ کو غیر معینہ مدت تک یہ سہولت بند کردی ہے۔ اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یواے ای حکام نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ ان کی ایپلی کیشن کو پورے امارات میں بند کردیا گیا ہے اور اسکائپ کی یہ سروس غیر معینہ مدت تک فراہم نہیں ہوسکتی۔مفت ویڈیو آڈیو کال کی سہولت سے محروم ہونے والے صارفین نے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: