Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازم کو اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے پر 3سال قید ہوگی

کویت: غیر ملکی کارکن درآمد کرنے کے بعد اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام نہ دینے والے کفیل کو 3سال قید اور 2ہزار دینار سے 10ہزار دینار جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:کویت عرب بہروپیا گرفتار
محکمہ افرادی قوت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے غیر ملکی ملازمین کو ویزے جاری کرنا، انہیں ملک میں آنے اور اقامے جاری کرنے بعد انہیں پیشے کے مطابق کام نہ دینا لیبر قوانین کے مطابق جرم ہے جس پر سخت سزا دی جائے گی۔ اسی طرح جو کمپنی یا فرد محکمہ افرادی قوت کے اہلکاروں کو ذمہ داری ادا کرنے میں رکاوٹ پیدا کرنا یا انہیں اپنی ذمہ داری انجام دینے سے روکنا جرم ہے ۔ ایسا کرنے والے پر500دینار سے ایک ہزار دینار جرمانہ ہوگا۔
کویت کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 

شیئر: