Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورے چاند پر زلزلے کے دعوے درست نہیں، ماہرین

لندن ....... سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد زلزلوں کی آمد کے بارے میں اس صدیوں پرانے کلیے کو ردکردیا ہے جس کے مطابق زلزلے صرف پورے چاند کے موقع پر آتے ہیں۔ سائنسدانوںنے اس خیال کو بھی غلط قرار دیا کہ زمین کی جو اپنی قدرتی کشش ہوتی ہے اسی کے نتیجے میں زیر زمین حساس پرتیں ہل جاتی ہیں یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی کوشش کرتی ہںی اور یہی وجہ ہے کہ جب دنیا میں زلزلے آتے ہیں۔ حقائق سے معلوم ہوا ہے کہ تمام تر سائنسی تحقیق و تجربات کے باوجود اصل حقیقت یہ ہے کہ زلزلے آنے کا کوئی وقت نہیں ہوتا او رنہ ہی اس کے وقت کی کوئی نشاندہی ممکن ہے۔ سب کچھ اتفاق کا نتیجہ ہوتا ہے اسلئے زلزلہ کب، کہاں اور کتنی شدت کا آئیگا اسکا چاند یا پورے چاند سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح ہو کہ پورے چاند کے نتیجے میں زلزلہ آنے کا تصور بہت پرانا ہے اور آج بھی دنیا کے بیشتر افراد جن میں ماہرین طبقات الارض بھی شامل ہیں یقین کرتے ہیں مگر نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 1600سے اب تک دنیا میں جو 200کے قریب بڑے زلزلے آئے ہیں انکا کوئی ایک انداز سامنے نہیں آیا۔ سب نامعلوم اتفاق کا نتیجہ ہے اس تحقیق رپورٹ پر امریکی جیولوجیکل سروے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوسان ہوف نے بھی مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔
 

شیئر: