Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری عہدیدار پر حملہ جرم

ریاض۔۔۔۔۔ پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ سرکاری عہدیدار پر حملہ بڑے جرائم میں سے ایک ہے۔ اس پر گرفتاری ہوگی۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے تحریر کیا کہ جن بڑے جرائم کے ارتکاب پر گرفتاری ضروری ہے، ان میں سرکاری عہدیدار پر حملہ بھی شامل ہے۔ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی سرکاری گاڑی یا زیر استعمال اشیاء کو نقصان پہنچانایا ڈیوٹی کے دوران اس پر حملہ کرنا جرم ہے۔

شیئر: