Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات مثالی ہیں، مدینہ پہنچ کر قلبی سکون ملا: ایرانی عازم حج

عازمین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے رہائش تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی (فوٹو، ایکس)
مدینہ منورہ آنے والے ایرانی عازم حج کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے لیے آنے والوں کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صوبے الاھواز سے آنے والے ایک عازم حج کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ پہنچ کرے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ یہاں کاموسم اور لوگ سب بہت اچھے ہیں۔
ایک سوال پرایرانی عازم حج کا کہنا تھا کہ ’ہم سب مسلمان بھائی ہیں، دعا گو ہیں کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ بھائیوں کی طرح ہی قائم رہیں۔‘
ایک اور ایرانی عازم حج کا کہنا تھا کہ ’مدینہ منورہ اسم بامسمی ہے یہاں نور کی بارش ہوتی ہے ۔ اس شہر مقدس میں آکر دلی سکون محسوس ہوتا ہے۔‘
انتظامات کے حوالے سے عازم حج کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے لے کر ہماری رہائش تک کسی قسم کی کوئی دشواری اور دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ پر موجود اہلکارنے ہمارا استقبال فارسی کے الفاظ بول کرکیا جس سے اپنائیت اور خلوص کا عنصر نمایاں تھا۔
واضح رہے امسال دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہونے کے بعد باقاعدہ طورپرایران سے عازمین حج کی آمد شروع ہوئی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: