Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کیخلاف درخواست مسترد،سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

  لاہور..لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے نوابزادہ نوازش علی نے درخواست موقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے۔ ایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔ اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی

شیئر: