Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آ ئی ایجنٹس کو روکنے کیلئے برق رفتار ڈرونز کا استعمال

نیویارک .... فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے یہاں ایک ہولناک وڈیو جاری کی ہے جو امریکہ کی ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس شہر میں تیار کی گئی ہے۔ اس وڈیو میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں اور  انکے طریقہ کار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹس ان جرائم پیشہ لوگوں کا تعاقب کررہے تھے تاکہ انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ جرائم پیشہ گروہوں کو بھی اپنی گرفتاری جب یقینی لگنے لگی تو انہوں نے انتہائی خطرناک حربہ استعمال کیا  او ربرق رفتار قسم کے ڈرونز کے ذریعے ایف بی آئی ایجنٹوں پر حملہ کردیا۔ کئی کو یرغمال بنایا او راتنا تشدد کیا کہ وہ اپنی بینائی بھی گنوا بیٹھے۔ وڈیو میں  صاف نظر آتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے متعدد ڈونز ، ایف بی آئی  ایجنٹوں کا تعاقب کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے او رحفاظتی چوکی سے بھی بڑی آسانی سے یہ ڈرونز باہر نکلنے  میں کامیاب ہوگئے اور آگے جاکر پھر ایجنٹوں کا تعاقب کیا۔ ایف  بی آئی کے آپریشنل ٹیکنالوجی یونٹ کے سربراہ جو میزل کا کہناہے کہ یہ ڈرونز آنکھوں کو خیرہ کرنے والی روشنی بھی خارج کررہے تھے اور اسی تیز روشنی کی وجہ سے ہماری آنکھیں چندھیا گئی تھیں اور کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔ ڈینوور کی سیکیورٹی کانفرنس میں انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جرائم پیشہ افراد کے مختلف ہتھکنڈوں، ہیکروں کے طریقہ کار اور دوسرے مجرموں کی کارکردگی سمیت ان تمام جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں جدید ترین ڈرونز کا غیر قانونی استعمال بھی سامنے نظر آتا ہے جس پر روک لگنی چاہئے۔ ہمیں یقین آگیا ہے کہ جرائم  پیشہ گروہ بہت منظم طریقے سے کام کررہے ہیں اور بعض صورتوں میں انکی تنظیم ا ور مل جلکر کام کرنے کے طور طریقے اتنے جدید ہیں کہ  خود ایف بی آئی کو اس پر حیرت ہے۔ بعض گروہ ایسے ڈرونز اڑاتے رہتے ہیں جو پولیس کے اہلکاروں او رانکی گاڑیو ںپر مسلسل نظر رکھتے ہیں۔ ڈرونز کے ذریعے ایسے مکانات اور کاروباری اداروں  کا بھی تعین کیا جاتا ہے جہاں ڈاکہ ڈالا جاسکتا ہے  اور کسٹم سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو بھی دھوکا دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مشہور جاپانی پہاڑ فیوجی ، ٹوکیو کومفلوج کرسکتا ہے

شیئر: