صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں دو بزرگ بھائی گذشتہ پانچ دہائیوں سے لسی بیچنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان کی لسی اپنی لذت کی وجہ سے جانی جاتی ہے جس میں کھویا، مکھن، دیسی گھی اور ڈرائی فروٹ شامل کیا جاتا ہے۔ پشاور سے اردو نیوز کے فیاض احمد کی ویڈیو رپورٹ