Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین حج کا پہلا گروپ بدھ کو مدینہ سے مکہ پہنچے گا

35 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 890 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک 35 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 890 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے۔
سنیچر کو 12 پروازوں کے ذریعے مزید ہزار 300 سو عازمین  مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔
سرکاری عازمین حج کے لیے مسجد نبوی کے نزدیک ترین رہائش کا انتظام کیا کیا گیا ہے۔  
ترجمان کا کہنا ہے ’مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے اولین قافلے7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔‘
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کررہے ہیں
حج فلائٹ آپریشن کے پہلے پندرہ دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی اس کے بعد عازمین کی پروازیں مکہ جائیں گی۔
عازمین حج  کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاؤہ نجی ایئرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

 

شیئر: