Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر نام لئے بغیر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو۔مفت بری کی بھی انتہا ہے۔خواجہ آصف نے پنجابی میں مزید لکھا کہ خرچے واسطے بندہ وی نال، ای سی ایل سے فارغ کروا کے، اینی وڈی چول وی شاید ہی کوئی اور ہوے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔زلفی بخاری کو ایف آئی اے حکام نے ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث روک دیا تھابعدا زاں انہیں جانے کی اجازت ملی۔
مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں جوتے کیوں نہیں پہنے،عمران نے وجہ بتادی

شیئر: