Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر نگراں وزیر اعلیٰ کا حکم

کراچی۔۔سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن نے شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو تاکید کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو سندھ حکومت اس کی مدد کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نجی کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں اہم اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی جس پر فضل الرحمن نے ذمے داران و انتظامیہ کو ہاہدایت کی کہ کے الیکٹرک کو سوئی گیس کمپنی کی طرف سے مطلوبہ یومیہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔ لہٰذا لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہونی چاہیے۔

شیئر: