Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل میمن اور اہلیہ کروڑوں کے مالک‘ دبئی میں فلیٹ

کراچی۔۔ سابق رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کی دبئی میں 5 کروڑ اور ان کی اہلیہ کی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی فلیٹ کی شکل میں ہے۔ اس کے علاوہ وہ 3 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔دستاویزات کے مطابق 8 کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار 389 کی نقدی، پرائز بانڈ اور اہلیہ کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے الیکشن کمیشن کو دیے گئے کاغذات میں ظاہر کیے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے اپنے کاغذات نامزدگی میں زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی مالیت 25 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔ علاوہ ازیں شرجیل میمن ڈیفنس کراچی میں 44 لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی گئی ہے جبکہ تھرپارکر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائداد بھی موجود ہے۔
 

شیئر: