Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں‘ پاکستان

اسلام آباد۔۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے پاکستان اور افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک میں مفاہمت اور قیام امن سے متعلق تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، تاہم افغان قیادت کو یہ طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں۔ترجمان نے بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ دہشت گرد ملا فضل اللہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں سمیت کئی پاکستانیوں کے قتل کا ذمے دار تھا اور وہ افغانستان میں مارا جا چکا ہے۔پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں 291 بھارتی قیدیوں کو آزاد کیا ہے اور عید کے موقع پر سیز فائر کے معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔
 

شیئر: