Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد عالمی ریکارڈ کے حامل سابق پاکستانی سفیر وفات پا گئے

کراچی: پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر 95 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ذرائع کے مطابق انہیں دنیا میں سب سے زیادہ 19 ممالک میں سفیر اور ہائی کمشنر کی ذمے داری سنبھالنے والے سفارت کار ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل تھا جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا تھا۔جمشید مارکر نے مسلسل 30 سال پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے کئی کتابیں لکھیں۔ کئی زبانوں پر عبور رکھنے والے جمشید مارکر سفارتی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ اردو، انگریزی، گجراتی، فرانسیسی، جرمن اور روسی زبانیں روانی کے ساتھ بولنے والے معروف سفارت کار لبرل اور مغربی طرز زندگی کے پیروکار رہے۔جمشید مارکر نے 24 نومبر 1922ء کو حیدر آباد دکن کے پارسی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ذرائع کے مطابق جس وقت انہیں لیاقت علی خان شہید نے پہلی بار سفارت کار بننے کی دعوت دی وہ اپنے خاندانی کاروبار کو چلا رہے تھے۔
 

شیئر: