Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو استعمال کے تولئے فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں

واشنگٹن.... سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گھر میں صافی کے طور پر استعمال ہونے والے تولئے فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں۔ ماریشس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دوران تحقیق معلوم ہوا کہ بطور صافی مختلف کاموں کےلئے استعمال کئے جانے ہونے والے تولیوں میں ایسے جراثیم بکثرت پائے جاتے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر صفائی کیلئے استعمال کئے جانے والے صاف یا تولیوں کو گیلا کر کے صفائی کی جاتی ہے جس سے بھی یہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

شیئر: