Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیکنگ سوڈا لائے دانتوں میں قدرتی چمک ‎

بیکنگ سوڈا جسے سوڈیم بائی کاربونیٹ بھی کہا جاتا ہے  ، قدرتی طور پر  داغ دھبے دور کرنے اور چمک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  . کمرشل  ٹوتھ پیسٹ میں یہ ایک اہم جزو کے طور پر شامل کیا جاتا ہے . رگڑ پیدا کرنے والی صلاحیت کے باعث  یہ دانتوں سے تمام میل کچیل صاف کر دینے میں مدد دیتا ہے . 
2008 میں پبلش  ہونے والے  جرنل آف کلینیکل ڈینٹسٹری  میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ  وہ ٹوتھ پیسٹ جن میں بیکنگ سوڈا موجود ہوتا ہے  وہ  ان ٹوتھ پیسٹ کے مقابلے میں زیادہ موثر انداز میں  دانتوں سے پلیک دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جن میں  بیکنگ سوڈا موجود نہیں ہوتا .  بیکنگ سوڈا بیکٹیریا کے باعث دانتوں میں پیدا ہونے والے ایسڈز  کو بھی معتدل  کرتا ہے   اور دانتوں اور جبڑوں کے مختلف مسائل سے محفوظ رکھتا ہے . 
ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اسے  تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ میں مکس کر لیں  اوراس مکسچر سے دانتوں کو برش کریں  پھر نیم گرم پانی سے کلی کر لیں  . اس ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کرنے سے آپ کے دانت پلیک سے محفوظ رہیں گے .  اسکے علاوہ آپ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اسے دو چمچ پانی میں  مکس کریں اور اس مکسچر سے دانت صاف کریں .  اسے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں .  البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ  اسکا  ضرورت سے زیادہ استعمال دانتوں کی حفاظتی تہہ  اینامل کونقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے   لہذا بہت زیادہ استعمال سے گریز کریں . 

شیئر: