Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیپ ٹاپ چلانا مہنگا پڑگیا؟

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ضلع ستنا کے برسی پور علاقے کی ایک طالبہ کو غیرقانونی بجلی کنکشن سے لیپ ٹاپ چلانا مہنگا پڑگیا۔ محکمہ نے بجلی چوری کا الزام لگاتے ہوئے طالبہ کے والد کو 13ہزار روپے کا بل حوالے کردیا۔متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے اندازہ نہیں تھا کہ لیپ ٹاپ کے استعمال کی اتنی بھاری قیمت چکانی پڑیگی۔واضح ہو کہ ساکچھی12ویں کلاس کے امتحان میں 87فیصد نمبر حاصل کئے تھے جس پر ریاستی حکومت نے لیپ ٹاپ اور 25ہزار روپے انعام سے نوازا تھا۔ساکچھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کئے گئے لیپ ٹاپ سے پڑھائی وغیرہ کرتے ہیں۔ محکمہ بجلی نے بجلی چوری کا الزام لگا دیا ۔ ہماری خواہش ہے کہ وزیر اعلیٰ ستنا آئیں تو لیپ ٹاپ لے جائیں ۔ ساکچھی کا خاندان معاشی اعتبار سے کافی کمزور ہے۔کچا خستہ حال مکان میں زندگی گزار رہی ہے۔ بڑی بہن 2015ء میں بی ایڈ کرچکی ہے لیکن ابھی تک کہیں ملازمت نہیں مل سکی۔محکمہ بجلی کے اس بل نے اہل خانہ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

شیئر: