Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے اور ممنون حسین کے درمیان فرق نظر آئے گا، عارف علوی

لاہور ... لاہور کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کے بطور صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے عوام کو ممنون حسین اور عارف علوی کے درمیان فرق واضح نظر آئے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما سردار اسرار چیمہ کی جانب سے عارف علوی کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ نامزد صدر نے چوہدری برادران سے بھی ملاقات کی۔  وزیراعظم کی کراچی کے لئے بے چینی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہا کہ وہ صدر بن کر گورنر سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مل کر کراچی کے لئے کام کریں گے، کراچی کی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا کہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض حسین چوہان اور سندھ اسمبلی سے نومنتخب رکن عامر لیاقت دو الگ الگ شخصیات ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ صدر بن کر ایک غیر سیاسی صدر کا کردار ادا کریں گے۔ناشتے میں گورنر سندھ، پنجاب کے نامزد گورنر سمیت بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

شیئر: