Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس ثاقب نثار علیل ہو گئے

اسلام آباد..سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارعلیل ہو گئے۔ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔چیف جسٹس علالت کے باعث چترال میں گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کابھی دورہ نہیں کر سکے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چترال پہنچے تھے جہاں آج گولن گول ہائیڈل پراجیکٹ کادورہ کرنا تھا لیکن چترال پہنچ کرانہیں شدید بخار ہوگیا اور وہ علالت کے باعث ہائیڈل پراجیکٹ کادورہ نہیں کرسکے۔ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔علاوہ ازیں چترال پہنچ کر جب چیف جسٹس کو لواری ٹنل کی بندش کا علم ہوا تو انہوں نے اس کا سخت نوٹس لیا۔

شیئر: