Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان لشکر طیبہ کو فنڈزجمع کرنے سے روکنے میں ناکام؟

واشنگٹن...امریکہ نے کہ پاکستان کی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت کارروائی کر رہی ہے لیکن ملک میں اس قانون کا نفاذ غیر مساوی ہے۔رواں برس جون میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا تھا جس کے مطابق اگر پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے میں ناکام ہوگیا تو اس کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دہشت گردی پر جاری رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے خدشات کو نمایاں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں داعش اور القاعدہ کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کا معاملہ حل نہیں ہوا عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل لشکرِ طیبہ کے خلاف بھی پاکستان میں فنڈز جمع کرنے سے روکنے کے لئے موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ امریکہ نے رپورٹ میں اعتراف کیا کہ پاکستان کے قوانین تکنیکی بنیادوں پر انسدادِ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرتے ہیں، تاہم پاکستان کی جانب سے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف یہ قوانین موثر طریقے سے نافذ نہیں کئے گئے جس سے وہ اب بھی ملک میں فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

شیئر: