Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء: ماڈرن انڈین انٹرنیشنل اسکول میں یوم الوطنی کی تقریب کا انعقاد

 الاحساء ..... الاحساءالہفوف میں ماڈرن انڈین انٹرنیشنل اسکول میں 88ویں یوم وطنی کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرنسپل قاضی محمد صدیق کے علاوہ ٹیچرز اور اسکول کے طلباء و طالبات اور انکے والدین موجود تھے۔ بچوں نے اس موقع پر بہترین پروگرام پیش کیا۔ اسکول سعودی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ سعودی عرب کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ پرنسپل قاضی محمد صدیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور تمام سعودی عوام کو اسکول کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور مملکت کی ترقی کیلئے دعا بھی کی۔ بعد ازاں موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
 

شیئر: