Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام شیخ زایدنمائش کا اہتمام

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام بانی متحدہ عرب امارات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کو خراج عقدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں متحدہ عرب امارات میں منائے جانےوالے سال کے موقع پر طلبہ و طالبات کی طرف سے شیخ زاید کی زندگی پر مبنی تصاویراور تقاریر کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ ملک بھر کے اسکولوں کو بچوں کے درمیان مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بانی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی زندگی پر مبنی تصاویر کو نہایت مہارت سے تیار کیا ۔ نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔طلبہ و طالبات کے فن پاروں کو بہت پسند کیا گیا۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل پاکستان سید جاوید حسن کے ہمراہ سی ای او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی دبئی ڈاکٹر عمر المتنار، پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، جنرل سیکرٹری سہیل اشرف ،رضوان فیسنی، ثمینہ ناصر اور دیگر نے ایک ایک تصویر کو دیکھا ۔اس موقع پر بچوں نے اپنے بنائے گئے فن پاروں کے بارے میں احساسات و جذبات اور تصور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کے ہمراہ نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ ججز کے فرائض انجام دینے والی خواتین نے بھی اپنے ریمارکس دئیے۔ قونصلر جنرل سید جاوید حسن نے اس موقع پر شیخ زاید بن سلطان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے دل میں بسنے والی پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات اور رشتوں کے بارے میں بتایا۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
نمائش اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات اور تعلیمی اداروں کی محنت اور محبت کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس طرح کے صحت مندمقابلوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی تلقین کی گئی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سید جاوید حسن ‘ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ ڈاکٹر عمر المتنار ‘جنرل سیکرٹری سہیل اشرف ‘رضوان فینسی ‘ثمینہ ناصر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے اور تصاویر بنوائیں۔مصوری میں پہلی پوزیشن اسلامیہ ہائی اسکول شارجہ نے حاصل کی، پاکستان ہائیر سیکنڈری اسکول فجیرہ نےدوسر ی اور اسلامیہ ہائیر انگلش اسکول ابوظبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن خالد رضا، اسلامیہ انگلش اسکول ابوظبی،زلفی فیل شریف، اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول فجیرہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن عامل شیرا عظم خان اسلامیہ ہائیر اسکول شارجہ اور ایمن تبسم، شیخ راشد اسکول دبئی نے حاصل کی۔
 

شیئر: