Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کا حملہ،30پولیس اہلکار ہلاک

کابل... افغانستان میں طالبان کے حملے میں 30 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغا ن صوبے فرح کے ضلع خاکی سفید میں ہونے والے حملے میں پولیس پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ طالبان نے چوکیوں پر تعینات تمام 30 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا جس میں ضلعی پولیس کمانڈرشامل ہے۔ بعد ازاں فضائی حملے میں 17 جنگجو مارے گئے۔ دریں اثناء اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے ابتدائی 6 ماہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ گئی ۔ 2009 سے اب تک کسی بھی ایک سال میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے زیادہ ہے ۔

شیئر: