Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر کیخلاف مقدمہ درج کرانے والی تھی،انوشکا

نئی دہلی... بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ”دل ہے ایک مشکل“ کی شوتنگ کے دوران پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر کے خلاف ہراساںکرنے کا کیس درج کرانے والی تھی۔ انوشکا کا الزام ہے کہ کرن نے انہیں غلط نیت سے اور بہت بھونڈے طریقے سے چھوا تھا۔انوشکا نے یہ انکشاف خود کرن جوہر کے شو ”کافی ودھ کرن“ شو میں کیا۔ جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ پہنچی تھیں۔اس دوران کترینہ نے کرن کی حمایت کی اور کہا کہ تمہیں ایسا محسوس ہوا ہوگا۔ کرن نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے۔

شیئر: