Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ میں فلم کرنے کی پیش کش ٹھکرا دی: کترینہ کیف کا انکشاف

کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا تھا۔ (فوٹو: دی انڈین ایکسپریس)
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ’حالات‘ کی وجہ سے منع کر دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں خوبرو اداکارہ نے بتایا کہ ’انہیں مغرب (ہالی وڈ) سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ یہ (ہالی وڈ میں کام کرنا) ہو گا، اور میرے خیال میں یہ میری زندگی کے باب میں ایک نیا اضافہ ہو گا۔‘
کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ ’میں ہمیشہ شائقین کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
’اب مجھے لگتا ہے کہ یہ توازن تلاش کرنے کے حوالے سے ہے، مجھے لگتا ہے کہ کون سی کہانی شائقین سے جڑے گی؟ اور میں اس وقت ذاتی طور پر اور بطور اداکارہ کس سے جڑی ہوں؟ کیا مجھے ترقی دے گا؟ کیا مجھے اطیمنان دے گا؟ یہ بالکل وہی ہے جو میں ابھی کرنا چاہتی ہوں۔‘
کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

شیئر: