Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق

  اسلام آباد...حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تضحیک آمیز گفتگو نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سوال کیا تھا اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی۔شہبازشریف کے شکوے پر اسپیکر نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کرےگا۔حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں کہا کہ اپنی طرف سے گارنٹی دیتا ہوں کوئی غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرے گا، ہماری لڑائی سے سب کا تماشا بن رہا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان کئی مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر نہ صرف جملے کسے بلکہ تضحیک آمیز گفتگو بھی کی۔

شیئر: