Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرا دون: کارنہر میں گرگئی،3افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

دہرا دون ۔۔۔۔دہرا دون کے ضلع وکاس نگرمیں تیز رفتار کار نہر میں گر گئی جس میں 3افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کار نہر سے باہر نکالی ۔ کار میں سوار 3افراد کی موت ہوگئی جبکہ کار میں سوار ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ امراجالا ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام افرادچنڈی گڑھ سے مریض لیکرہری دوار جارہے تھے کہ مٹک ماجری کے قریب کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر شکتی نگر سے گزرنے والی  نہر میں جاگری۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی  اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -شجاعت کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں کیلئے خصوصی خدمات ایوارڈ

شیئر: