Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو تشہیری وزیر نہیں نیا وزیر اعظم چاہئے، اکھلیش یادو

لکھنو- - - - اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نےٹویٹر پر  وزیراعظم نریند مودی کا نام لئےبغیر تحریر کیا کہ اب ملک کو تشہیری وزیر نہیں نیا وزیراعظم چاہئے۔انہوں نے  الزام لگاتے ہوئے تحریر کیا کہ اسوقت بے روزگاری 45برس میں سب سے زیادہ ہے ،بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ملازمین، منریگاکے تحت مزدوری کرنے والوں اور گجرات میں اسٹیچو آف یونیٹی بنانے والوں کو بھی تنخواہ نہیں ملی۔ ایس پی کے صدر نے یکے بعد دیگر کئی سوالات کرتےہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ بے روزگار ’وکاس‘ پوچھ رہا ہے، کہیں کئی روزگار ملے گا ؟ زرعی مزدور ’وکاس‘ پو چھ رہا ہے کب محنت کا پیسہ ملے گا ؟ کاروباری ’وکاس ‘ پوچھ رہا ہے ، اس کاغذی حکومت سےنجات کب ملے گی؟۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوال

شیئر: