Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کے مسافروں کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ

فلائی ناس ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں چلا رہی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ نے جو مشرق وسطی اور دنیا کی معروف لوبجٹ ایئرلائن ہے  2024 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال2023 کے اسی عرصے کے دوران آپریشنل کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
عاجل ویب  کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فلائی ناس نے اپنی پروازوں کے ذریعے 3.7 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جو 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔
فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے کہا کہ ’کمپنی نے سال کے آغاز میں جو مضبوط آغاز دیکھا ہے وہ فلائی ناس کی پرجوش ترقی کی حکمت عملی کی بڑی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے‘۔
بندر المھنا نے بتایا  ’فلائی ناس فی الحال 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہا ہے جو 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کا احاطہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنا چوتھا آپریشن سینٹر کھولا گیا ہے‘۔
 ’2023 کے دوران فلائی ناس نے 10 ممالک میں 39 روٹس اور 18 نئی منزلوں کےلیے 39 روٹس لانچ کیے‘۔
بندر المھنا نے کہا کہ ’ نئے مسافروں کو بہترین سروس، مہارت اور شاندار کارکردگی  سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور طیاروں میں اضافے، تجربہ کار اور ماہر سٹاف، نئے سفری مقامات اور سٹیشنوں کا آغاز کرنا اس کے علاوہ مسافروں کی خواہش پر پورا اترنا بھی کمپنی کی کامیابی کا نتیجہ ہے‘۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: