Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کے بعد میسی اور رونالڈو کی قومی ٹیموں میں واپسی

  میڈرڈ :ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اپنی قومی ٹیموں کی جانب سے کھیلیں گے۔ لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ کا حصہ بنیں گے، رونالڈو پرتگال اوپننگ یورو 2020 کوالیفائر میں ہوم گراونڈ (لسبون) میں یوکرین کے خلاف میچ کھیلیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے بعد سے 6 عالمی میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ رونالڈو کی قومی ٹیم پرتگال قومی لیگ کے سیمی فائنل میں ان کے بغیر پہنچ چکا ہے۔34 سالہ رونالڈو نے 154 عالمی میچز میں 85 گولز کر رکھے ہیں اور وہ 25 مارچ کو سربیا میں پرتگال کے کھیل کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ رونالڈو کے ساتھ اطالوی کلب جوونٹس میں کھیلنے والے پرتگالی ڈیفینڈر جاو کینسیلو نے ان کی قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرسٹیانو کسی بھی ٹیم میں جان ڈالتے ہیں، ان کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، وہ ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ دوسری جانب 31 سالہ میسی نے 128 میچز میں 65 گول کئے ہیں۔ ارجنٹائن ٹیم کے سربراہ لیونل شالونی نے میسی کی قومی ٹیم میں واپسی پر کہا کہ میرے لئے اور سب کیلئے بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ واپس آگئے، ہم سب بہت خوش ہیں۔ انٹرنیشنل فٹبال سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کرنے والے میسی کی واپسی کی خبر پر وینیزویلا کے کوچ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کی موجودگی سے کھیل کی امیدیں مزید بڑھیں گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: