Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن 7 صورتوں میں سفر پر پابندی ہے؟

ممنوعہ شخص کو سفر کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ فائل فوٹو ایس پی اے
سعودی وزارت انصاف کے مطابق 7صورتوں میں سفر پر پابندی ہے۔ کسی ایک صورت میں بھی ممنوعہ شخص کو سفر کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اجازت نامے کے بغیر سفر نہیں کرسکتا۔
اخبار 24کے مطابق اگر عدالت کسی شخص کے خلاف کسی مقدمے میں مدعی کے لیے مطلوبہ رقم ادا کرنے کا فیصلہ جاری کرچکی ہے تو ایسی صورت میں مدعا علیہ اس وقت تک سفر نہیں کرسکتا جب تک کہ مطلوبہ رقم عدالت میں جمع نہ کرادے۔ ایسا کرنے پر ہی اسے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت انصاف کے مطابق سفر پر پابندی کی ایک شکل یہ ہے کہ کسی نے مقدمہ دائر کردیا ہو۔ فائل فوٹو ایس پی اے

 سفر کی اجازت اسی صورت میں بھی دی جاسکتی ہے جب مدعا علیہ ضمانتی پیش کردے اور ضمانتی عدالت میں جاکر یہ بیان دیدے کہ میں مدعا علیہ پر واجب الادا رقم ادا کرنے کا پابند ہوں اور مدعا علیہ کو اس حوالے سے ایک کام یہ کرنا ہوگا کہ اپنی غیر موجودگی میں کسی کو مقدمے کی کارروائی انجام دینے کے لیے بطور وکیل رجسٹر کرادے۔
وزارت انصاف کے مطابق سفر پر پابندی کی ایک شکل یہ ہے کہ کسی نے مقدمہ دائر کردیا ہو اور دائر شدہ مقدمے میں مدعا علیہ کی حاضری ضروری ہو ایسی صورت میں اس وقت تک مدعا علیہ کو سفر کی اجازت نہیں ملے گی تاوقتیکہ اس کے خلاف مقدمہ واپس نہ لے لیا جائے۔
سفر پر پابندی کی تیسری قانونی شکل یہ ہے کہ عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہو اور مدعا علیہ سفر کا خواہش مند ہو اسی دوران مدعی کی وفات ہوجائے تب مدعا علیہ کو سفر کی اجازت مل سکتی ہے یا یہ کہ مدعی ہوش و حواس کھو بیٹھا ہو اور عدالت میںیہ بات ثابت ہوگئی ہو ۔ باقی ماندہ صورتوں کا تعلق بھی اسی طرح کے قانونی حالات سے ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: