Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین بغیر اجازت خلیجی ممالک کا سفر کر سکتی ہیں‘

خاتون 21برس کی ہونے پر اس کے سفر پر کوئی پابندی نہیں، محکمہ پاسپورٹ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی خواتین شناختی کارڈ پر خلیجی ممالک سفر کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں نہ پاسپورٹ کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی قسم کے اجازت نامے کی۔
خواتین کو دو باتوں کی پابندی کرنا ہو گی، پہلی تو یہ کہ ان کی عمر 21 برس سے کم نہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ شناختی کارڈ سفر کرتے وقت کم از کم 3 ماہ کے لیے مؤثر ہو۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے عہدیدار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کے بیرون مملکت سفر کی صورت میں ان کے سرپرست کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ محکمہ پاسپورٹ کسی بھی خاتون کے بیرون مملکت سفر کرتے وقت ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے سرپرست کو مطلع کر دے گا۔

جی سی سی ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک شناختی کارڈ پر سفر کر سکتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

محکمہ پاسپورٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ اکیس سالہ خواتین کے سفر پر کوئی پابندی نہیں۔ اور اس عمر کی خاتون کے سرپرست کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ 21 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین اپنا پاسپورٹ جاری کروا سکتی ہیں، اور ان کے علاوہ کوئی اور شخص پاسپورٹ کی معلومات دیکھنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی ) ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک بغیر پاسپورٹ آ جا سکتے ہیں۔ سفر کے لیے صرف قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوتا ہے۔

شیئر: