Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں تیسری صدی ہجری کا کتبہ دریافت

قدیم کتبے پر تحریر عبارت پتھر تراش کر لکھی گئی ہے، فوٹو: مکہ اخبار
 مکہ مکرمہ میں تیسری صدی ہجری کی ایک قبر اور قدیم کتبہ دریافت ہوا ہے۔ 
مکہ اخبار کے مطابق ایک قدیم کتبہ ملا ہے جو بے حد خوبصورت ہے۔ اس پر تحریرعبارت پتھر تراش کر لکھی گئی ہے۔ عام طور پر پتھروں پر منعقش تحریریں اس قدر خوبصورت اور دلکش نہیں ہوتیں۔ کتبہ دیکھنے میں بھی منفرد لگ رہا ہے۔
قدیم کتبے پر تحریر ہے ’میری قبر دیکھو‘۔ اس کے نیچے صاحب قبر کا نام احمد بن محمد بن جعفر بن نوح لکھا ہے۔ کتبے کا تعلق تیسری صدی ہجری سے ہے۔
ماضی میں بھی قبروں کے کتبے پیشہ ور ماہر خوش نویس لکھا کرتے تھے۔ آج تک یہ رسم سعودی عرب میں برقرار ہے اورکتبے پیشہ ور خطاط ہی تیار کرتے ہیں۔
کتبے کی باقاعدہ تزئین کی جاتی ہے، خوبصورت نقوش بنائے جاتے ہیں۔ سعودی عرب میں مختلف مقامات سے ملنے والے کتبے اسلامی عرب رسم الخط کے ارتقا کی تاریخ بھی ہیں۔
سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ان دنوں ملک کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مشہور شہروں میں ’سعودی عرب کے شاہکار عہد بہ عہد‘ کے عنوان سے نوادر کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔
 جدہ عجائب گھر میں قبروں کے تاریخی کتبے محفوظ ہیں۔ انہیں بھی نمائش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: