Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی مراکز کی آن لائن رجسٹریشن لازمی

مہلت ختم ہونے کے بعد رجسٹریشن نہ کرانے والے اداروں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ فوٹو: سبق
محکمہ سیاحت نے تمام ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹ اور سیاحتی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل ٹورازم مانیٹیرنک پلیٹ فارم میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ’تمام ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور سیاحتی مراکز کے لیے لازم ہے کہ وہ آن لائن پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کریں۔ انہیں بدھ تک مہلت دی جارہی ہے۔‘
محکمے کا کہنا ہے کہ ’مہلت ختم ہونے کے بعد رجسٹریشن نہ کرنے والے اداروں پر ایک لاکھ  ریال جرمانہ ہوگا۔‘

آن لائن پلیٹ فارم میں رجسٹریشن سے سیاحتی مراکز کو فائدہ ہوگا۔ فوٹو: سبق

محکمہ نے کہا ہے کہ ’سیاحتی خدمات کو منظم بنانے، ان کی نگرانی کرنے اور سیاحوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔‘
مشرقی ریجن کے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے دفتر کے سربراہ انجینئر عبد اللطیف البنیان نے کہا ہے کہ ’آن لائن پلیٹ فارم میں سیاحتی مراکز روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی خدمات کا اندراج کریں گے۔ اس سے محکمے کے پاس سیاحتی خدمات کا ڈیٹا جمع ہوتا رہے گا۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آن لائن پلیٹ فارم سے خود سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ وہ اپنی خدمات میں بھی بہتری لاسکیں گے۔‘

شیئر: